عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر لیڈراور سابق سینیٹر حاجی محمد عدیل 72 سال کی عمر میں پشاور میں وفات پاگئے۔خاندانی ذرائع نے حاجی عدیل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے
بتایا کہ سابق
سینیٹر طویل عرصے سے گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے،ان کی نماز جنازہ آج شام 4
بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔حاجی عدیل کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے ۔